یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
اُردو زبان میں مطبوعات (‏2024-‏2000)‏
لاگ آؤٹ
لاگ اِن
یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
اِعلان
نئی زبان دستیاب ہے: Dendi
  • آج

جمعہ، 18 جولائی

‏[‏اُنہوں]‏نے ہمیں بادشاہ بنایا اور اپنے خدا اور باپ کے لیے کاہن بھی بنایا۔—‏مُکا 1:‏6‏۔‏

مسیح کے کچھ شاگردوں کو یہوواہ نے اپنی پاک روح سے مسح کِیا ہے اور اُن کا یہوواہ کے ساتھ ایک قریبی رشتہ ہے۔ یہوواہ نے اِن 1 لاکھ 44 ہزار لوگوں کو آسمان پر یسوع کے ساتھ کاہنوں کے طور پر خدمت کرنے کے لیے چُنا ہے۔ ‎(‏مُکا 14:‏1‏)‎‏ خیمۂ‌اِجتماع کا مُقدس خانہ اِس بات کی طرف اِشارہ کرتا ہے کہ مسح‌شُدہ مسیحیوں کے زمین پر ہوتے ہوئے ہی یہوواہ نے اُنہیں اپنے بیٹوں کے طور پر گود لے لیا ہے۔ ‎(‏روم 8:‏15-‏17‏)‎‏ خیمۂ‌اِجتماع کا مُقدس‌ترین خانہ آسمان کی طرف اِشارہ کرتا ہے جہاں یہوواہ رہتا ہے۔ مُقدس خانے اور مُقدس‌ترین خانے کے بیچ کا ”‏پردہ“‏ یسوع کے جسم کی طرف اِشارہ کرتا ہے جو کہ اُن کے لیے روحانی ہیکل کے کاہنِ‌اعظم کے طور پر آسمان پر جانے میں رُکاوٹ تھا۔ اِنسانوں کے لیے اپنے جسم کو قربان کرنے سے یسوع نے سب مسح‌شُدہ مسیحیوں کے لیے آسمان پر جانے کی راہ کھول دی۔ لیکن مسح‌شُدہ مسیحیوں کو بھی آسمان پر اپنا اجر پانے کے لیے اپنا اِنسانی جسم چھوڑنا ہوگا۔—‏عبر 10:‏19، 20؛‏ 1-‏کُر 15:‏50‏۔ م23.‏10 ص.‏ 28 پ.‏ 13

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

ہفتہ، 19 جولائی

اِتنا وقت نہیں کہ مَیں جدعون ‏.‏ ‏.‏ ‏.‏ کا ذکر کروں۔—‏عبر 11:‏32‏۔‏

جب اِفرائیمیوں نے جدعون پر تنقید کی تو وہ ٹھنڈے رہے۔ ‎(‏قُضا 8:‏1-‏3)‎‏ اُنہوں نے اِفرائیمیوں کو غصے سے جواب نہیں دیا۔ اُنہوں نے بڑے دھیان سے اُن کی بات سنی اور اُنہیں نرمی سے جواب دیا۔ اِس طرح اُنہوں نے ثابت کِیا کہ وہ خاکسار ہیں۔ یوں وہ معاملے کو ٹھنڈا کر پائے۔ سمجھ‌دار بزرگ بھی جدعون کی طرح دھیان سے اُن لوگوں کی بات سنتے ہیں جو اُن پر تنقید کرتے ہیں اور پھر وہ اُنہیں نرمی سے جواب دیتے ہیں۔ ‎(‏یعقو 3:‏13‏)‎‏ اِس طرح وہ کلیسیا میں امن قائم رکھتے ہیں۔ جب جدعون نے مِدیانیوں کو جنگ میں ہرا دیا تو لوگوں نے اُن کی بہت تعریف کی۔ لیکن جدعون نے اِس فتح کا سہرا یہوواہ کے سر باندھا۔ ‎(‏قُضا 8:‏22، 23)‎‏ بزرگ جدعون کی طرح کیسے بن سکتے ہیں؟ وہ بھی اپنے اچھے کاموں کا سہرا یہوواہ کے سر باندھ سکتے ہیں۔ ‎(‏1-‏کُر 4:‏6، 7‏)‎‏ مثال کے طور پر جب لوگ ایک بزرگ کی اِس وجہ سے تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی طرح سے تعلیم دیتا ہے تو وہ اُن کی توجہ خدا کے کلام یا اُس تربیت پر دِلا سکتا ہے جو اُسے یہوواہ کی تنظیم سے ملی ہے۔ بزرگوں کو وقتاًفوقتاً اِس بارے میں سوچنا چاہیے کہ کہیں وہ اِس طرح سے تعلیم تو نہیں دے رہے کہ لوگوں کی توجہ یہوواہ کی بجائے اُن پر جا رہی ہے۔ م23.‏06 ص.‏ 4 پ.‏ 7-‏8

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء

اِتوار، 20 جولائی

میرے خیال تمہارے خیال نہیں[‏ہیں]‏۔—‏یسع 55:‏8‏۔‏

ہم دُعا میں یہوواہ سے جو مانگ رہے ہیں، اگر ہمیں وہ نہیں ملتا تو ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ ”‏کیا مَیں صحیح چیز کے لیے دُعا کر رہا ہوں؟“‏ اکثر ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں پتہ کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے۔ لیکن شاید ہم یہوواہ سے دُعا میں جو چیزیں مانگ رہے ہیں، اُن کا ہمیں زیادہ فائدہ نہ ہو۔ اگر ہم کسی مسئلے کے بارے میں یہوواہ سے دُعا کر رہے ہیں تو شاید اِس کا بہتر حل وہ نہ ہو جو ہم نے سوچا ہوا ہے۔ اور کبھی کبھار شاید ہماری دُعائیں یہوواہ کی مرضی کے مطابق نہ ہوں۔ ‎(‏1-‏یوح 5:‏14‏)‎‏ ذرا ایسے والدین کی مثال پر غور کریں جو یہوواہ سے دُعا کرتے ہیں کہ اُن کا بچہ کبھی بھی اُس سے دُور نہ ہو۔ اِس بارے میں دُعا کرنا بالکل صحیح ہے۔ لیکن یہوواہ ہم میں سے کسی کو بھی اُس کی عبادت کرنے کے لیے مجبور نہیں کرتا۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم سب اور ہمارے بچے بھی اُس کی عبادت کرنے کا فیصلہ خود کریں۔ ‎(‏اِست 10:‏12، 13؛ 30:‏19، 20)‎‏ اِس لیے بہتر ہوگا کہ ماں باپ دُعا میں یہوواہ سے مدد مانگیں کہ وہ اپنے بچے کے دل تک پہنچ سکیں تاکہ اُس کے دل میں یہوواہ کے لیے محبت پیدا ہو اور وہ اُس کا دوست بن جائے۔—‏اَمثا 22:‏6؛‏ اِفِس 6:‏4‏۔ م23.‏11 ص.‏ 21 پ.‏ 5؛‏ ص.‏ 23 پ.‏ 12

روزبروز کتابِ‌مُقدس سے تحقیق کریں—‏2025ء
خوش آمدید!
اِس لائبریری کے ذریعے یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات کو مختلف زبانوں میں تلاش کِیا جا سکتا ہے۔
مطبوعات کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے jw.org پر جائیں۔
  • اُردو
  • شیئر کریں
  • ترجیحات
  • Copyright © 2025 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
  • اِستعمال کی شرائط
  • رازداری کی پالیسی
  • رازداری کی سیٹنگز
  • JW.ORG
  • لاگ اِن
شیئر کریں