4-10 اگست
اَمثال 25
گیت نمبر 154 اور دُعا | اِبتدائی کلمات (1 منٹ)
یسوع ناصرت میں موجود ایک عبادتگاہ میں ہیں اور لوگ اُن کے شفقت بھرے الفاظ سُن کر حیران ہیں۔
1. بات چیت کرنے کے بارے میں پاک کلام کے اصول
(10 منٹ)
بات کرنے کے لیے صحیح وقت کا اِنتظار کریں۔ (اَمثا 25:11؛ م15 15/12 ص. 19 پ. 6-7)
نرمی اور خوشاخلاقی سے بات کریں۔ (اَمثا 25:15؛ م15 15/12 ص. 21 پ. 15-16؛ تصویر کو دیکھیں۔)
ایسی باتیں کریں جن سے دوسروں کو تازگی ملے۔ (اَمثا 25:25؛ م95 1/6 ص. 17 پ. 8)
2. سنہری باتوں کی تلاش
(10 منٹ)
اَمثا 25:28—اِس آیت کا کیا مطلب ہے؟ (آئیٹی-2 ص. 399)
آپ اَمثال 25 باب سے کون سی سنہری باتیں بتانا چاہیں گے؟
3. تلاوت
(4 منٹ) اَمثا 25:1-17 (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 10)
4. باتچیت شروع کرنا
(3 منٹ) موقع ملتے ہی گواہی۔ کسی ایسے شخص سے باتچیت شروع کریں جو دُکھی لگ رہا ہو۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 3 نکتہ نمبر 3)
5. باتچیت جاری رکھنا
(4 منٹ) گھر گھر جا کر مُنادی۔ ایک شخص آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اپنے عقیدوں پر پکا ایمان رکھتا ہے۔ (محبت دِکھائیں، سبق نمبر 8 نکتہ نمبر 4)
6. تقریر
(5 منٹ) ”نوجوانوں کا سوال“ نمبر 23—موضوع: اگر لوگ میرے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو مَیں کیا کروں؟ (تعلیم اور تلاوت، نکتہ نمبر 13)
گیت نمبر 123
7. مقامی ضروریات
(15 منٹ)
8. کلیسیا کے طور پر بائبل کا مطالعہ
(30 منٹ) پاک کلام سے خاص سبق، سبق نمبر 6، حصہ 3 کا تعارف اور سبق نمبر 7